چنئی،10دسمبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) حکمران انا ڈی ایم کے نے آج پارٹی سربراہ اور تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے مرنے والے203لوگوں کی فہرست جاری کی ہے،اس کے ساتھ ہی مرنے والوں کاتعداد 280تک پہنچ گئی ہے۔پارٹی ہیڈکوارٹر نے ایک فہرست جاری کی جس میں ریاست کے مختلف علاقوں میں دل کا دورہ پڑنے سے مرے 203لوگوں کے نام ہیں۔پارٹی نے ان کی موت پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے خاندان والوں کو تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا بھی ہے۔اگرچہ پہلے پارٹی نے کہا تھا کہ جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے 77افراد کی موت ہوئی ہے۔وہیں فوت شدگان کے خاندان والوں کو یکساں ریلیف رقم دینے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔جے للتا کے انتقال کے بعد صدمے سے مرنے والے لوگوں کی تعداد اب 280ہو گئی ہے۔اس سال 22ستمبر سے ہسپتال میں داخل جے للتا کو چار دسمبر کو دل کا دورہ پڑا تھا جس کے اگلے دن ہی 68سالہ وزیر اعلی کی موت ہو گئی تھی۔